11:28 am
 عبدل خان میری  اراضی ہتھیانے کے در پہ ہے،حبیب ابراہیم

عبدل خان میری اراضی ہتھیانے کے در پہ ہے،حبیب ابراہیم

11:28 am

عبدل خان میری اراضی ہتھیانے کے در پہ ہے،حبیب ابراہیم مجھے بھائی اور بھتیجوں سے جان کا خطرہ ہے،پولیس تحفظ فراہم کیا جائے باغ، ریڑہ (نمائدگان اوصاف)دھڑے کے رہائشی سردار حبیب ابراہیم نے کہا ہے کہ مجھے بھائی اور بھتیجوں سے جان کا خطرہ ہے عبدل خان اپنی منفی سرگرمیوں کے باعث بنیادی طور پر پورے علاقے میں نفرت کا باعث بن چکا ہے اب یہ شخص میرے حصے کی ذاتی اراضی پر قابض ہونے کے لئے آ ئے روز مجھے ہراساں کر رہا ہے، انتظامیہ اس نو سر باز کے خلاف فوری کارروائی کرے کیونکہ اس سے مجھے جان کا خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار ظلم سسٹم کا شکار حبیب ابراہیم اپنی فریاد لے کر پریس کلب باغ پہنچ گیا اس نے روہتے ہوئے کہا کہ خوں سفید ہو گیا ہے میری ملکیتی اراضی کو ہتھیانے کے لئے حقیقی بھائی میری جان کا دشمن بن گیا نرینہ اولاد نہ ہونے کے باعث اپنی اکلوتی بیٹی کے نام اپنے حصے کی زمین ہبہ کی تو میرا بھائی عبدل خان میری جان کا دشمن بن گیا اور آئے روز مجھے تنگ کرتا ہے میں اس کے ظلم وستم سے تنگ آ گیا ہوں میں نے اپنے ذاتی حصے سے تین کنال اراضی بحق مختار خان نامی شخص کو فروخت کی اور اپنا علاج کروایا اس میں کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں اب یہ شخص بلاوجہ سردار ایوب ایڈووکیٹ جو کہ ہمارا ہمدرد اور درد دل رکھنے والا انسان ہے بے بنیاد پروپیگنڈے اور منفی سرگرمیوں کے ذریعے علاقے اور برادری میں بدنام کر رہا ہے حبیب ابراہیم نے بتایا کہ میری بیوی اور ایک بیٹی ہے بڑی مشکل سے گھر کا گزارہ ہوتا ہےعبدل خان میری بقیہ اراضی ہتھیانا چاہتا ہے اگر مجھے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو عبدل خان ذمہ دار ہو گا حکومت اور دیگر ذمہ داران ادارے مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر میں ڈی سی آفس ے سامنےاور سوزی پر مجبور ہو ں گا۔ حبیب ابراہیم

تازہ ترین خبریں