11:35 am
  توہین رسالتؐ کے مقدمے میں ساتھ دینے والے وکلاء کے مشکور ہیں،میجر(ر) لطیف خلیق

توہین رسالتؐ کے مقدمے میں ساتھ دینے والے وکلاء کے مشکور ہیں،میجر(ر) لطیف خلیق

11:35 am

توہین رسالتؐ کے مقدمے میں ساتھ دینے والے وکلاء کے مشکور ہیں،میجر(ر) لطیف خلیق چڑالہ (نمائندہ اوصاف ) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ میجر لطیف خلیق نے کہاکہ طاہر اقبال ایڈووکیٹ جو کہ توہین رسالتؐ کے مقدمے میں گرفتار ہے اور اس پر دفعہ سی 295عائد کی گئی ہے جس کی ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں دی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی ہے جس پر جن تما م وکلاء برادری بالخصوص اس مقدمے میں حصہ لیا اور دلائل دیئے ان کا شکر گزار ہوں ان وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں دوسری طرف راولپنڈی سے بڑی تعداد میں وکلا ء طاہر اقبال کا کیس لڑنے آئے تھے جنہیں ز حمت کا سامنا پڑا انہوں نے کہا یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اب بھی ہم خاموش رہیں گے تو ہمارا ایمان کیسے سلامت رہ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی آزادکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کوئی شخص توہین رسالتؐ کا مرتکب ہوا ہے ہم تما م انتظامیہ اور پولیس کے شکرگزارہیں جنہوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔ لطیف خلیق

تازہ ترین خبریں