11:54 am
 علماءومشائخ کونسل کا اجلاس 16اکتوبر کو ہوگا

علماءومشائخ کونسل کا اجلاس 16اکتوبر کو ہوگا

11:54 am

علماءومشائخ کونسل کا اجلاس 16اکتوبر کو ہوگا مظفرآباد( سٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاءکی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام علماءومشائخ کونسل اور آزاد جموں وکشمیر مرکزی و ضلعی ملی رابطہ کونسلز کا ایک روزہ مشترکہ اجلاس مورخہ 16اکتوبر 2019ءبروز بدھ بوقت 10:30بجے بمقام کمیٹی روم بلاک نمبر 4نیو سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا موضوع ”مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں اور ردعمل “ہوگا۔ آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مشترکہ اجلاس کے فورا بعد اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 101واں با قاعدہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں ریفرنسز بابت ترمیم درقانون وراثت مجریہ 1988ءو آزاد جموں وکشمیر طلاق رجسٹریشن ایکٹ 2018ءپر غور وغوض ، زکوٰة و عشر ایکٹ مجریہ 1985ءپر اراکین کونسل کی تحریری آراءکی روشنی میں غور غوض اور کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ زیر کار امور تعمیر عمارت دفتری مکانیت ، تنظیم نو کونسل سیکرٹریٹ اور تخلیق مد برائے انعقاد ”سیمینارز وخصوصی اجلا س ہا“کے تصفیہ کے سلسلہ میں کونسل کے 100ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ مشائخ کونسل

تازہ ترین خبریں