12:00 pm
بھمبرپولیس نےعباس کو دو  قومی شناختی کارڈ رکھنے پر  دوبارہ گرفتار کرلیا

بھمبرپولیس نےعباس کو دو قومی شناختی کارڈ رکھنے پر دوبارہ گرفتار کرلیا

12:00 pm

بھمبرپولیس نے ملزم عباس کو دو قومی شناختی کارڈ رکھنے پر دوبارہ گرفتار کرلیا بھمبر(بیوروپورٹ)شراب کے نشہ میں دھت گرفتار ہونے والے عباس ولد محبوب سکنہ دموٹ تحصیل سماہنی نزد سنگڑھ ضلع بھمبر دو مختلف قومی شناختی کارڈ رکھنے پر پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ، ملزم عباس کی منشیات کے مقدمہ گزشتہ روز ضمانت ہوئی تو تھانہ پولیس سٹی بھمبر نے اسے دو مختلف قومی شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں درج نئے مقدمہ میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم سے منشیات کے مقدمہ میں تفتیش کے دوران دو مختلف شناختی کارڈ برآمد ہونے پر ملزم راجہ عباس دموٹ حال نیو سٹی میرپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی دوبار گرفتاری ڈال کر تفتیش شروع کردی ہے ملزم نے مبینہ نوسر بازی دھوکہ دہی کے ذریعے دو مختلف قومی شناختی کارڈ بنوا کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا جس پر پولیس معروف تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے عوامی سماجی حلقوں نے ایس پی بھمبر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی بھمبر کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف تفتیش کا دائر ہ کار مزید وسیع کیا جائے تو مزید انکشافات متوقع ہیں اس لیے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاد ی جائے۔ بھمبرپولیس

تازہ ترین خبریں