12:28 pm
 میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ  میں عدالت مقدمات کی سماعت  16 نومبر تک کریگی

میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ میں عدالت مقدمات کی سماعت 16 نومبر تک کریگی

12:28 pm

میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ میں عدالت مقدمات کی سماعت 16 نومبر تک کریگی مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)رجسٹرار آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے عدالت العالیہ سرکٹ میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ پر مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں قبل ازیں جاری شدہ دورہ جات کے شیڈول میں مورخہ 16-11-2019تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس رضا علی خان جج عدالت العالیہ سرکٹ راولاکوٹ ،جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس راجہ سجاد احمد خا ن ججز عدالت العالیہ سرکٹ میرپورجبکہ جسٹس چوہدری خالد یوسف جج عدالت العالیہ سرکٹ کوٹلی میں مقدمات کی سماعت کریں گے نیز چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ نے سرکٹ بینچز پر زیر کار تمام پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی طور پر سماعت کرتے ہوئے انفصال کی ہدایت بھی فرمائی ہے۔ سرکٹ میرپور

تازہ ترین خبریں