12:58 pm
 میرے اوپر  تشدد کرنے والے دیور کو فوری گرفتار کیا جائے، گلناز اختر

میرے اوپر تشدد کرنے والے دیور کو فوری گرفتار کیا جائے، گلناز اختر

12:58 pm

میرے اوپر تشدد کرنے والے دیور کو فوری گرفتار کیا جائے، گلناز اختر فراز مغل و دیگر کیخلاف ڈیڑ ماہ پہلے درخواست دی،تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی نہ کی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ ائیرپورٹ کی رہائشی بنت حوا رشتہ داروں کے تشدد کا شکار ہوکر در بدر،تھانہ سٹی ڈیڑھ ماہ سے آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔مظلوم خاتون انصاف کے لیے مظفرآباد پریس کلب پہنچ گئی۔ ائیرپورٹ کی رہائشی خاتون گلناز اختر بیوی سجاد مغل نے صحافیوں کو بتایا کہ میری 3بیٹیاں اور 2بیٹے ہیں۔8سال قبل میرے شوہر سجاد مغل برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ان کی وفات کے بعد میرے دیور فراز مغل اور اس کی بیوی نے مظالم کا آغاز کردیا مگر میں اپنے بچوں کی وجہ سے برداشت کرتی رہی۔ڈیڑھ ماہ قبل میرے دیور فراز مغل اس کی بیوی رابعہ،عزرا زوجہ آصف،سلمی زوجہ سفیر،بشارت مغل،عاشق مغل نے چھری سے حملہ کیا اور میرے بال بھی کاٹ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بااثر ہیں اور میرے خاوند کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔میں نے ان کے حملہ کے بعد تھانہ سٹی میں درخواست دی مگر ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تھانہ سٹی کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کرنے دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دیور بااثر ہیں اور وہ کسی بھی وقت مجھے جان سے مار سکتے ہیں۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور میرے اوپر غیر انسانی تشدد کرنے والوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔ سٹی پولیس

تازہ ترین خبریں