12:58 pm
 ڈینگی سے چھٹکارے کیلئےشہری صفائی کا خیال رکھیں،ڈاکٹر عامر شہزاد

ڈینگی سے چھٹکارے کیلئےشہری صفائی کا خیال رکھیں،ڈاکٹر عامر شہزاد

12:58 pm

ڈینگی سے چھٹکارے کیلئےشہری صفائی کا خیال رکھیں،ڈاکٹر عامر شہزاد ڈینگی وائرس کے خلاف محکمہ صحت عامہ کی مہم تیزی سے جاری و ساری ہے مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ڈینگی وائرس کیخلاف محکمہ صحت عامہ کی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ شہر بھر میں گلی گلی سپرے کیا جارہاہے اور مختلف تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایجوکیشن بھی دی جارہی ہے ۔ڈی جی صحت عامہ کی ہدایت پر فوگنگ سپرے ‘ فوکل سپرے اور پائور سپرے شہر میں کیا جارہاہے ۔گزشتہ روز امبور ‘ چہلہ بانڈی ‘ لوئر پلیٹ ‘اپر پلیٹ ‘ گوجرہ ‘لوئر چھتر ‘اپرچھتر‘ سنڈھ گلی ‘دومیل ‘ نڑول ‘ مہاجر کیمپ راڑو‘ مہاجر کیمپ امبور‘ مہاجر کیمپ مانکپئیاں‘نلوچھی ‘ خواجہ محلہ ‘ نیامحلہ ‘ مین بازار‘ مدینہ مارکیٹ ‘ ماکڑی تگارہ ‘ گلشن کالونی سمیت دیگر علاقوںمیں فوگنگ سپرے کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت عاہ اور محکمہ زراعت و امور حیوانات کی سپرے کرنیوالی مختلف ٹیموں میں لیاقت نقوی‘ محمد شکیل ‘ محمد اقبال ‘ عبدالرشیدمغل ‘ ذاکر حسین ‘منور خان ‘ وقاص ‘ فیضان‘ رفیق ‘ یاسر ‘ راجہ صدیق‘ چوہدری عبدالقیوم‘آزاد عباسی ‘ راجہ رفاقت ‘ محمد قاسم ‘ وجاہت حسین ‘ محمد علی ‘ حبیب ‘اظہر اور دیگر شامل ہیں ۔ فیلڈ اسسٹنٹ راجہ شوکت بھی ٹیموں کے ہمراہ ہیں۔ اے ڈی ایچ اور ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر میں مختلف اوقات میں ٹیمیں فوگنگ سپرے ‘ فوکل سپرے اور پائور سپرے کررہی ہیں۔ ڈینگی کا بڑا آئوٹ بریک ہو ا ہے ۔محدود وسائل میں کام کررہے ہیں۔ شہری صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر کریں۔ انشاء اللہ ڈینگی پر قابو پالیں گے ۔ ڈینگی کے مریض کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اسے جالی کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ جب عام مچھر ڈینگی متاثرہ مریض کو کاٹتا ہے تو وہ بھی ڈینگی بن جاتاہے ۔ اس لئے احتیاط سب سے بڑا ہتھیا رہے ۔ عامر شہزاد

تازہ ترین خبریں