12:58 pm
 علی خان چغتائی کی تحریک آزادی کشمیر  کیلئے مثالی خدمات رہیں،سردار امتیاز

علی خان چغتائی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے مثالی خدمات رہیں،سردار امتیاز

12:58 pm

علی خان چغتائی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے مثالی خدمات رہیں،سردار امتیاز مسلم کانفرنس کے رہنما کی وفات سے خطہ با صلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گیا مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ،حلقہ چھ کے ہر دلعزیز سیاسی و سماجی رہنما سردار امتیاز احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت علی خان چغتائی کی وفات سے آزادخطہ ایک باکردار،باصلاحیت ،باوقار اور ریاستی سطح کی لیڈر شپ سے محروم ہو گیا ہے ۔علی خان چغتائی کی تحریک آزادی کشمیر ،تحریک تکمیل پاکستان سمیت سیاسی سماجی علاقائی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی خان چغتائی نے مجالد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت اور رہنمائی میں ساری عمر عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے اپنے دور حکومت میں علاقائی ،برادری گروہی جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر بلاتخصیص عوامی خدمت کی ۔ان کے دور حکومت کے منصوبہ جات سے آج بھی ریاست بھر بالخصوص حلقہ چھ کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علی خان چغتائی مرحوم کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھا کہ انہوں نے ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری ۔ سردار امتیاز

تازہ ترین خبریں