01:01 pm
 کالجز اوریونیورسٹیز  میں اہل پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو  تقرر کیا جائے،لطف الرحمان

کالجز اوریونیورسٹیز میں اہل پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو تقرر کیا جائے،لطف الرحمان

01:01 pm

کالجز اوریونیورسٹیز میں اہل پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو تقرر کیا جائے،لطف الرحمان حکام کی غفلت کے باعث 3میڈیکل کالجز اور 4یونیورسٹیز تباہی کے دہانے پرہیں مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے 3میڈیکل کالجز ،اور 4یونیورسٹیز ارباب اختیار کی غفلت کی وجہ سے تباہی کے دہانے پرہیں،مظفرآباد میڈیکل کالج کے 300طلبہ کی تعلیمی سال محض پرنسپل کی تعلیمی قابلیت پوری نہ کرنے کی وجہ سے دائو پر لگے ہوئے ہیں ،حکومت آزادکشمیر پی ایم ڈی سی کے اعتراضات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مقامی سطح پر بھرپور اہلیت کے حامل پروفیسرز ڈاکٹرز کی خدمات لے ،ڈاکٹر لطف الرحمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد،میرپور یونیورسٹی اور میرپور میڈیکل کالج بھی سفارشی لوگوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں ۔یونی ورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد وائس چانسلر کی وجہ سے برباد ہو چکی ہے ۔ہم نے آزادکشمیر کے اس سب سے بڑے تعلیمی ادارے کو تباہی سے بچانے کیلئے تمام دروازے کھٹکٹھائے ،احتساب بیورو اور عدالتوں سے رجوع کیا ۔وائس چانسلر نے احتساب بیورو سے اپنے حق میں فائل مرتب کروالی ،انہوں نے کہا افسوس آزادکشمیر میں ادارے نہیں شخصیات طاقتور ہیں ،کرپٹ نظام کرپٹ شخصیات کو تحفظ دے رہا ہے ،۔اگر اصلاح نہ کی گئی تو ہمیں ٹوٹ پھوٹ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔جس قوم کے تعلیمی اداروں میںسفارش اور رشوت کی بنیاد پر اعلیٰ عہدے کرپٹ افرادکو دئیے جائیں اس کی نئی نسل کیسے ایماندار ہو سکتی ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر عرصہ پورا کرنے کے چکر میں ریاست کے نظام کا بیڑا غرق ہونے سے بچائیں اور تعلیمی اداروں کو چلانے کیلئے اہلیت کو مد نظر رکھیں۔ہم نے جنگلات ختم کر دئیے ،تعمیرات عامہ اور لوکل گورنمنٹ چند لوگوں کی اکاموڈیشن کے ادارے رہ گئے ہیں ،برقیات کے لائن لاسز سے سالانہ دس ارب کا نقصان ہوتا ہے ،دیگر تمام ادارے بھی بری حالت میں ہیں ،ایک شعبہ تعلیم تھا جس میں ہم کچھ حد تک بہتر تھے ہماری شرح خواندگی پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت بھی بہتر ہے لیکن گزشتہ تین سالوں میں جس طرح اعلیٰ تعلیمی اداروں کی قیادت نااہل افراد کو دی گئی اس نے ان اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔اگر حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو معاملات سڑکوں پر حل کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔ لطف الرحمان

تازہ ترین خبریں