11:06 am
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے،شاہد اقبال

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے،شاہد اقبال

11:06 am

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے،شاہد اقبال مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا بھمبر (بیورورپورٹ) اوورسیز رکشمیری راہنما راجہ شاہد اقبال نے کہا ہے کہ تین ماہ سے زائد مسلسل کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی ہیں ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی عوام کے حوصلے بلند ہیں کشمیر کی موجودہ صورت حال امن پسند اقوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے تین مہینوں سے کرفیو نافذ ، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم ستم پر خاموشی تماشائی کی کردار ادا کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا ، کشمیر ی اپنے پیدائشی حق خودارادیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک قوم بن کر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی ہیں ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی عوام کے حوصلے بلند ہیں جو ظلم وستم سے تحریک آزادی کو کچل نہیں جاسکتا ، جذبہ آزادی سے سرشار بے خوف کشمیر ی قوم کو غلام نہیں بنایا جاسکتا ، بھارتی ظلم وستم و عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے اقوام عالم کشمیروں کو ادویات خوراک پہنچانے کا بندوبست کرے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر گولہ بھاری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے آج بھی ایک شخص زخمی ہوا ہے کنٹرول لائن کے باسیوں کے جذبے ہمالیہ سے بلند ہیں باسیوں کا عزم ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں