12:42 pm
 بھارت  کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مظالم ڈھا رہا ہے،ایان رضا

بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مظالم ڈھا رہا ہے،ایان رضا

12:42 pm

بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مظالم ڈھا رہا ہے،ایان رضا حریت قیادت کو نظر بندجبکہ پیلٹ گن کے ذریعے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہاہے مظفرآباد( سٹی رپورٹر )معروف سماجی کارکنان اللہ وارث فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور پریمیم ٹیکنالوجی (پاکستا ن ) کے سی ای او ایان رضا نے 27اکتوبریوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے 27اکتوبر1947کو اپنی افواج سری نگرمیں اتار کر فوجی جارحیت کا مظاہر ہ کیا۔27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جمادیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ حق رائے دہی سے محروم کردیا اور اب تک کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مظالم ڈھا رہا ہے ، حریت قیادت کو نظر بندجبکہ پیلٹ گن کے ذریعے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہاہے اور پڑھے لکھے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں ایک تنکے برابر بھی کمی نہیں لاسکا۔انہوں نے کہا کہ 72سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کا تسلسل جاری ہے ۔نہتے کشمیری اور حریت قیادت دیدہ دلیری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ مخدوش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین خبریں