12:32 pm
 نواز شریف  کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،راجہ مقصود

نواز شریف کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،راجہ مقصود

12:32 pm

نواز شریف کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،راجہ مقصود بھمبر (بیورو رپورٹ)قائد میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے بھمبر میں ضلعی صدر راجہ مقصود احمد خان کی قیادت میں خصوصی دعائیں کی گئیں، بھمبر آزادکشمیر میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خان کی کال پر میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کرائی گئی، اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے اللہ تعالٰی سے دعا کی اللہ تعالٰی ان کے قائد میاں نواز شریف کو مکمل صحت عطا کرے، انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اس قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔انھوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔دکھ اور خرابی صحت کی اس صورت حال میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ضلع بھمبر کے کارکنان اور عہددران ان کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ کے حضور دعا گو ہیں۔ راجہ مقصود

تازہ ترین خبریں