10:20 am
تعلیم کسی بھی قوم کاہتھیارہواکرتاہے،عبدالرشیدخان

تعلیم کسی بھی قوم کاہتھیارہواکرتاہے،عبدالرشیدخان

10:20 am

تعلیم کسی بھی قوم کاہتھیارہواکرتاہے،عبدالرشیدخان گورنمنٹ گرلزہائی سکول شہیدگلہ چھوٹی نکر میں میدان کا کام جلد شروع کرینگے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے ممبرمجلس عاملہ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی عبدالرشیدخان نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول میں شہیدگلہ چھوٹی نکرمیں چوبیس اکتوبریوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولوں ایسی تقریبات کرنے سے طلباء وطالبات تاریخ کشمیرسے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔شہیدگلہ چھوٹی نکرسکول نے عمدہ پروگرام پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کوبڑھانے کے لئے گرائونڈضروری ہے چندروزمیں سکول کے گرائونڈکی تعمیرشروع ہوجائے گی۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ حنا افگار،صدرمعلمہ نرگس اشرف،خورشیدنور،سردارمنصور،کلثوم اختر،مس پروین،امیررئوف،ریاض جبوتوی نے بھی خطاب کیا۔ حاجی رشیدخان کے ہمراہ سردارمشتاق ،سردارشکیل گل،چیئرمین خلیل حاجی عبدالرزاق بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کاہتھیارہواکرتاہے ۔پہلی درسگاہ ماں کی گودہے دوسری درسگاہ سکول ہے ۔پکھرکی تمام لنک سڑکوں اوردیگرترقیاتی کاموں کے لئے میں وزیراعظم آزادکشمیرسے بات کروں گا۔جھوٹے اعلانات کاقائل نہیں ہوں سچ اورحقیقت سے بات کرنے کاعادی ہوں۔تولی پیرکاکام تیزی سے جاری ہے اس سے سیاحت کوفروغ ملے گاساری دنیاسے جب سیاحوں کے قافلے تولی پیرمیں داخل ہوں گے توپونچھ کی رونقوں میں اضافہ ہوگاسیاحت سے آزادکشمیرکی معیشت مضبوط ہوگی نئی نسل کواچھاپیغام جائے گا۔سابق دورحکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے میں توسمجھتاتھاکہ پندرہ سالوں میں خاصی ترقی ہوئی ہے پکھرکادورہ کرنے کے بعدیہ محسوس ہواہ کہ یہاں توکچھ کام نہیں ہواہے ۔خدمت کرنے کاموقع ملاتوپکھرکے کونے کونے میں ترقی ہوگی عوام علاقہ ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبریں