11:12 am
حکومت نے  بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا  ،فاروق سکندر

حکومت نے بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ،فاروق سکندر

11:12 am

حکومت نے بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ،فاروق سکندر معیار زندگی بدلنے اور ریاست کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے،وزیر مال کوٹلی(وقا ئع نگار)وزیر مال سردار فاروق سکندر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت نے عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت بلا تخصیص تعمیری و ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے چھوٹے اور بڑے منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل ہمارا مقصد ہے اور آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی اہداف کا حصول جلد ممکن بنائیں گے ترقیاتی کاموں کے لیے حاصل وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانامتعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔حکومت نے بھر پور کوشش کی ہے کہ عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ہماری یہ پوری کوشش رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائوسنگ سکیم کوٹلی میں بلدیہ کی طرف سے سڑکوں پر پیچز لگانے ،ٹوٹ پھوٹ دور کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران وزیر مال کے ہمراہ چیف آفیسر راجہ افضال بلدیہ مجسٹریٹ صاحبان ،انسپکٹر عربی کاریز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ہائوسنگ سکیم میں بلدیہ کی جاری کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئیہائسنگ سکیم کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ بلدیہ مکمل کام کیوں نہیں کرواتی صرف مخصوص حصوں کا کام سمجھ سے باہر ہے لیپا پوتی کر کے نمبر بنانے کی اس بھونڈی کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جن سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں فوری اور مکمل طور پر درست کیا جائے بلدیہ کے پاس وافر مقدار میں فنڈز موجود ہیں تو پھر قسطوں میں کام کرنے کی کیا ضرورت درپیش آئی ہے پہلے ایک منصوبہ مکمل کیا جائے اس کے بعد دوسرے کو ہاتھ ڈالا جائے بلدیہ کی جاری سکیم ناکام ہے کیونکہ اس طرح کوئی کام مکمل نہیں ہو سکے گا اور مسائل جوں کے توں حل طلب رہیں گے۔بلدیہ اس طرح کام کروا کے اپنی کارکردگی ظاہر نہ کرے بلکہ جو سب سے زیادہ توجہ طلب مسائل ہیں انہیں بتدریج حل کیا جائے۔مین ہولز کی صفائی ستھرائی کے ساتھ گندگی صاف کروانے کاکام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے کیونکہ مسجد کے ساتھ گٹر ابل رہا ہے جس سے راہگیروں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں چھوٹے مسائل کا حل پہلے ہونا ضروری ہے۔ فاروق سکندر

تازہ ترین خبریں