11:21 am
پیپلزپارٹی آزادکشمیر  کا اجلاس آج طلب

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا اجلاس آج طلب

11:21 am

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا اجلاس آج طلب مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ مظفرآباد اور 30نومبر کو یوم تاسیس کے جلسہ عام کی تیاریوں کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر مظفرآباد ڈویژن کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیاگیا ۔ آج 5نومبر دن دس بجے مرکزی پیپلزسیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبرہوں گے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 30نومبر کو یونیورسٹی کالج گرائونڈمیں مقبوضہ جموں وکشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام میں ہزاروں افراد کی شرکت کے لیے سابق وزراء کرام، ٹکٹ ہولڈر پارٹی، پی ایس ایف، یوتھ اور جملہ ذیلی تنظیم ہا کے عہدیداران کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل دے کر چیئرمین بلاول بھٹو کے فقیدالمثال استقبال اور جلسہ عام کے انتظامات شہر بھر کو سجانے سمیت جملہ امور کو حتمی شکل د ی جائے گی ۔شوکت جاوید میر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد کسی قومی وعالمی شہریت یافتہ چیئرمین بلاول بھٹو کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ پیپلزپارٹی