11:52 am
  وزیر اعظم نے بلدیہ باغ کوخود کفالت کے راستے پر گامزن کردیا،آفتاب اعوان

وزیر اعظم نے بلدیہ باغ کوخود کفالت کے راستے پر گامزن کردیا،آفتاب اعوان

11:52 am

وزیر اعظم نے بلدیہ باغ کوخود کفالت کے راستے پر گامزن کردیا،آفتاب اعوان 36 کنال زمین اجتماعی مفادات کیلئے استعمال کی جائے گی،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ(نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بلدیہ باغ کے لیے36 کنال زمین کی منظوری دے کر کارپوریشن کو خود کفالت کے راستے پر گامزن کردیا ہے پرائیویٹ پارٹنر شپ سے حفاظتی دیوار کی تعمیر کے بعد حاصل ہونے والی زمین اجتماعی مفادات کے لیے استعمال کی جائے گی بلدیہ باغ نے اپنی مدد آپ کے تحت 56لاکھ کی ابتدائی لاگت سے جدید ریسٹ ہائوس کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے جو ریاست کا کارپوریشن کا ملکیتی پہلا ریسٹ ہائوس ہو گا اس کے ساتھ بچوں کے لیے پارک بھی تعمیر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں شہریوں ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے نئی تعمیر ہونے والی دیوار اور ریسٹ ہائوس کا معائینہ بھی کروایا شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے باغ شہر کو خوبصورت بنانے سٹریٹ لائٹس کے زریعے شہر کو روشن کرنے اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور باغ شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا بریفنگ میں انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،سردار امتیاز چغتائی،سردار بابر حیدر،ٹرانسپورٹر یونین کے صدرسردار منظور چغتائی،جعفر علی میر،عامر نعیم،راجہ اعجاز،سردار نیاز چغتائی،شیخ فیاض،عمر عارف ،صغیر عباسی،سلیم منہاس،سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ملک آفتاب اعوان نے کہا کہ باغ سٹی کو آزاد کشمیر کا خوبصورت ترین شہر بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے شہر کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کیا جائے گا وزیر اعظم فاروق حیدر باغ شہر کی ترقی اور تعمیر کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور میونسپل کارپوریشن کو ان کی طرف سے قدم قدم پر رہنمائی حاصل ہے راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطابق شہر کو بہتر بنائیں گے تاجر شہری اور سول سوسائٹی باغ شہر کی بہتری کے لیے تعاون کریں اور شہر کو خوبصورت اور صاف بنانے کے لیے کارپوریشن کو اپنی تجاویز دیں آخر میں ملک آفتاب کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ آفتاب اعوان