11:53 am
 پولیس چوکی ملوٹ نے تشد دکیس کا روپوش ملزم عدنان گرفتار کرلیا

پولیس چوکی ملوٹ نے تشد دکیس کا روپوش ملزم عدنان گرفتار کرلیا

11:53 am

پولیس چوکی ملوٹ نے تشد دکیس کا روپوش ملزم عدنان گرفتار کرلیا مرکزی ملزم نےراجہ یاسین پر تشدد کیا پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی باغ(نمائندہ خصوصی)چوکی پولیس ملوٹ نے غریب شخص راجہ یاسین پر تشدد کرنے اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا،ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا چوکی پولیس ملوٹ کے انچارج راجہ حنیف نے گزشتہ روز پولیس پارٹی کے ہمراہ وسطی باغ کے پہاڑی علاقہ سے اسے گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، باغ کے نواحی علاقہ ملوٹ کے گائوں پیل کے رہائشی ایک غریب شخص راجہ یاسین کو گزشتہ دنوں مبینہ طور پر علاقہ کے بااثر شخص عدنان عادل نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر راہ چلتے ہوئے جنگل میں راستہ روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، ستم بالاستم یہ کہ ملزم پر تشدد کی وڈیو بنائی جاتی رہی جسکو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا ، تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر سول سوسائٹی ،میڈیا اور دیگر کے شدید ردعمل پر ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد گزشتہ روز چوکی پولیس ملوٹ نے مرکزی ملزم عدنان عادل کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملوٹ پولیس