11:53 am
  کٹھارہ گاڑیوں کو ختم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک

کٹھارہ گاڑیوں کو ختم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک

11:53 am

کٹھارہ گاڑیوں کو ختم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک پبلک سروس گاڑیوں کی ایج لمٹ مقرر کرنے کی پالیسی زیر غور ہے مظفرآباد(سٹی رپورٹر) کٹھارہ گاڑیوں کو ختم کرنے کیلئے آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک ہو گئی، خطہ میں پبلک سروس و لوڈر گاڑیوں کے حوالے سے اس وقت حدود متارکہ کا تعین نہ ہے۔جس کی وجہ سے پرانی گاڑیاں بے شمار حادثات کا موجب بن رہی ہیں اور ان ہی حادثات کے پیش نظر وسیع پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے طرز پر پبلک سروس و لوڈر گاڑیوں کے ماڈل کے حوالہ سے ایج لمٹ مقرر کرنے کی پالیسی کی بنیادی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تا کہ پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر کے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی بشیر احمد چوہدری نے اس حوالے سے حکام بالا کو باقاعدہ طور پر تحریک کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی

تازہ ترین خبریں