12:24 pm
ظفیر عباسی نے عدالتوں میں مظلوم کی مکمل دادرسی کی،عارف سرفراز

ظفیر عباسی نے عدالتوں میں مظلوم کی مکمل دادرسی کی،عارف سرفراز

12:24 pm

ظفیر عباسی نے عدالتوں میں مظلوم کی مکمل دادرسی کی،عارف سرفراز ضلع قاضی بھمبر نے 34 سال ایمانداری سے ملازمت کی،صدر با ر کا خطاب بھمبر (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کی جانب سے ظفیر احمد عباسی ضلع قاضی بھمبر کی ریٹائر منٹ کے سلسلہ میں فاریسٹ ریسٹ ہاوس بھمبر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری مشتاق احمد طاہر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سردار شاہ زمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سردار خالد محمود ڈپٹی کمشنر بھمبر ، ملک سلطان اعوان ایس پی ، چوہدری گل شیر احمد سنیئر سول جج، امانت علی باگڑی سنیئر تحصیل قاضی و اراکین بار نے بھرپور شرکت کی ،سنیئر قانون دان راجہ مظہر اقبال ،ممبر بار کونسل چوہدری منظور حسین اور مرزا شفیق جرال نے اپنی تقاریر میں ضلع قاضی بھمبر ظفیر احمد عباسی کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میں عرصہ تعیناتی کے دوران موصوف نے سنگین مقدمات کو یکسو کر نے میں جس غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا اس کا ہر شخص معترف ہے صدر با ر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری خواجہ عامر رسول نے بھی ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے موصوف کی منصفانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ظفیر احمد عباسی ضلع قاضی بھمبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے الوداعی پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار کیا کہ وہ عدلیہ میں عرصہ 34 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرہو رہے ہیں اگرچہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی کوشش کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مظلوم کی مکمل دادرسی اور حقدار کو بروقت حق دلانے کے لیے کچھ رکاوٹیں حائل ہیں جنہیں دور کیے بغیر قانونی کی حکمرانی کا تصور ایک خواب ہی رہے گا اس ضرورت پر زور دیا کہ زمہ داران ان خامیوں کے تدارک کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری اور سستے انصاف کی خاطر اپنی زمہ داریاں پوری کریں تاکہ حقداران کو ان کا حق و انصاف بلا تا خیران کی دہلیز تک پہنچ سکے ۔ عارف سرفراز

تازہ ترین خبریں