12:26 pm
محکمہ زراعت سرساوا نے کسانوں کو بروقت بیج  نہ دیئے،راجہ مطلوب

محکمہ زراعت سرساوا نے کسانوں کو بروقت بیج نہ دیئے،راجہ مطلوب

12:26 pm

محکمہ زراعت سرساوا نے کسانوں کو بروقت بیج نہ دیئے،راجہ مطلوب ملازمین نے کسانوں سے چار ماہ قبل رقم ایڈوانس لی تھی، حکام بالا نوٹس لیں کوٹلی سرساوہ ( سٹی رپورٹر ) محکمہ زراعت کا سرساوا کے کسانوں کوکروڑوں کی پھکی ایڈوانس رقم چار ماہ پہلے جمع کی مگر آج تک نہ بیج گندم اور نہ کھاد مہیا ہو سکی سرساوا پنجیڑہ کے کسانوں کے ارمانوں کا قتل کیا گیا ،ازالہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ مطلوب ، حاجی بنارس، راجہ کبیر سید ظفر شاہ چئرمین نذیر ، سردار شوکت ، راجہ فیاض صابری ، حاجی رفیق وغیرہ نے سرساوہ پریس کلب میں اظہار خیال کیا ،انہوں نے کہا کہ سرساوہ اور پنجیڑہ کے کسانوں نے خوشی خوشی سے ایڈوانس دفتر آ کر خود جمع کرائی کہ انہیں وقت پر بیجائی گندم اور کھاد ملے گی اور وہ وقت پر زمین کاشت کریں گے ۔ تو فصل اچھی ہو گی مگر محکمہ زراعت سرساوہ پنجیڑہ نے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا بیجائی سیزن ختم ہوتے جا رہا ہے محکمہ زراعت کے ملازمین و افسروں کو ٹس سے مس نہیں حکومت آزاد کشمیر اور اعلی ٰ حکام فل فور اس کا نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کو جلد از جلد بیج اور کھاد مہیا کی جائے تا کہ بھر وقت بیجائی ہو سکے ۔اگر ایک ہفتے کے اندر محکمہ زراعت نے فل فور نوٹس نہ لیا تو سرساوہ محکمہ زراعت کے دفتر کو آ گ لگا دی جائے گی ۔ اور کسی بھی ملازم کو دفتر میں نہیں آنے ددیں گے ۔ راجہ مطلوب

تازہ ترین خبریں