12:26 pm
 میرپورکے  کھلاڑیوں نے خطہ کا نام روشن کیا ،انصر ابدالی

میرپورکے کھلاڑیوں نے خطہ کا نام روشن کیا ،انصر ابدالی

12:26 pm

میرپورکے کھلاڑیوں نے خطہ کا نام روشن کیا ،انصر ابدالی آزادحکومت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سہولیات فراہم کریں ،رہنماء پی ٹی آئی میرپور( نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر انصر ابدالی نے کہا کہ میرپور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں بھی اپنے خطہ کا نام روشن کیا ہے ۔آزاد خطہ پرامن علاقہ ہے جہاں کھیلوں کو فروغ دیا جانا چاہیے جن معاشروں میں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ سپورٹس سرگرمیوں سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں اور ایک دوسرے کوبرداشت کرنے کاموقع ملتاہے۔نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کو ترک کرکے مثبت سرگرمیوں کی طرف آناچاہیے ۔آزادحکومت اور محکمہ سپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانچویں منشازیب مرحوم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں تقسیم نعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پرعمار ڈار ، ظفیربابا، سجاد جرال، سجاد بخاری ،حاجی رضوان اکرم، راجہ ربنواز، راجہ مدثر ، تصور اقبال،چودھری فہیم، راجہ عمران منیر کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کسی طور پر بھی نیشنل ٹورنامنٹ سے کم نہیں تھا۔ راجہ ربنواز، راجہ مدثر ،تصور اقبال اور ان کی دیگر ٹیم کی انتھک کوششوں سے پورے آزاد کشمیر سمیت جہلم،گجرات اور گردو نواح کی ٹیموں نے حصہ لیا اس سے کھیل کو فروغ ملا ہے اور جس نوجوان کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ کروایا جا رہا ہے اس کی روح کو بھی تسکین ملے گی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ اور مہمان خصوصی ڈاکٹر انصر ابدالی، ظفیر بابا ، عمار ڈار نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، نقد انعامات اور سرٹفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ بہترین ائمپائرنگ کرنے پر میرپور سے تعلق رکھنے والے نیشنل ائمپائرراشد محمود کو اورسائیڈ لائن پر اپنی خدمات دینے والے نوجوانوں کو بھی سرٹفکیٹ دئے گئے۔ اس موقع پر محکمہ سپورٹس کے آفیسر چودھری رمضان کی ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں جو کردار ادا کیا اس پر ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ دی گئی۔ انصر ابدالی

تازہ ترین خبریں