09:54 am
تھاتھی کسگمہ تا دھماوہ و درہال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان

تھاتھی کسگمہ تا دھماوہ و درہال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان

09:54 am

تھاتھی کسگمہ تا دھماوہ و درہال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان حکومت کلری تا دھماوہ و درہال سماہنی کی مرکزی شاہراہ کی ری کنڈیشنگ کروائے کسگمہ(نمائندہ اوصاف) تھاتھی کسگمہ تا دھماوہ و درہال گگاں مرکزی شاہراہ شدیدٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،بیلدار غائب ڈپٹی کمشنر بھمبر،ایکسین شاہرات بھمبر فوری نوٹس لیتے ہوئے مرکزی شاہراہ کی مرمت کے اقدامات کریں عوام علاقہ کسگمہ درہال کا مطالبہ عوام علاقہ نے کہا کہ مرکزی شاہراہ جو کلری تا دھماوہ و درہال سماہنی تک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،جس کے باعث گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں اور پیدل چلنا بھی مشکل ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ سما ہنی پر درہال تا کسگمہ سڑک کی رکنڈشنگ کا اعلان بھی کیا جو پورا نہ ہو سکا اور کلری تا کسگمہ مرکزی شاہراہ جو تھاتھی تا دھماوہ و کاکڑہ ٹائون تک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں تعینات بیلدار بھی عرصہ دراز سے غائب ہیں فوری اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم،سنیئر وزیر سمیت دیگر حکام بالا مرکزی شاہراہ کی ری کنڈیشنگ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ تھاتھی

تازہ ترین خبریں