11:05 am
باغ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ جاری ہے،صادق  گردیزی

باغ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ جاری ہے،صادق گردیزی

11:05 am

باغ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ جاری ہے،صادق گردیزی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ باغ کو نہ ہٹایا گیا تولیگی کارکنان بڑا فاروڈبلاک بنا لیں گے باغ (نمائندہ اوصاف) بلدیہ باغ میں کروڑوں روپے کرپشن کے ثبوت اکھٹے کر لیے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ باغ نے باغ میں ن لیگ کے دیرینہ اور نظر یاتی کارکنوں کو بائی پاس کر کے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کے کارکنوں کے کام کر رہا ہے ۔سینکڑوں کارکنوں نے ملک آفتاب اعوان کے رو یہ سے تنگ آ کر باغ میں فاروڈ بلاک بنانے اور اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی سید صادق حسین شاہ گردیزی نے کہا کہ باغ میں سرکاری زمینوں کی خرید و فروخت اور خالصہ جات کی بندربانٹ کا کام جاری ہے ۔ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے جو دیواریں بن رہی ہیں وہ ناقص تعمیر ہو رہی ہیں کرپشن اور لوٹ مار کرکے اپنے مکان کی تعمیرات شروع کر رکھی ہے ۔ سٹریٹ لائٹس بھی پی پی پی کے کارکنوں کے کہنے پر لگائی جاتی ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نام استعمال کر کے کہتا ہے کہ میں ان کا خاص آدمی ہوں میں کسی ممبر اسمبلی یا وزیر کے ماتحت نہیں ہوں باغ میں ن لیگ کے کارکن بلدیہ باغ کے ایڈ منسٹریٹر سے تنگ آ کر فاروڑ بلاک بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ کرپشن لوٹ مار اور زمینوں کی بندر بانٹ اور ناقص تعمیر ات کا نوٹس نہ لیا گیا تو کارکن نہ صرف فاروڑ بلاک بنائیں گے بلکہ ن لیگ سے مستعفی ہو جائیں گے وزیر اعظم فاروق حیدر اور وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان بلدیہ کے ایڈ منسٹریٹر کو فوری ہٹا ئیں اگر اس کو نہ ہٹایا گیا تو پھر کارکنوں کی طرف سے خدا حافظ باغ بلدیہ کی انکم اور بجٹ کروڑوں روپے کا کوئی حساب کتاب ہی نہیں ہے ۔ بڑا فاروڈبلاک بنا کر مستعفی ہو ں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات بھی کئے ہیں۔ صادق گردیزی

تازہ ترین خبریں