11:06 am
 ٹریفک پولیس عوام  کے مسائل  کےحل کیلئے کوشاں ہے،محمد اسلم

ٹریفک پولیس عوام کے مسائل کےحل کیلئے کوشاں ہے،محمد اسلم

11:06 am

ٹریفک پولیس عوام کے مسائل کےحل کیلئے کوشاں ہے،محمد اسلم برنالہ بازار کے اندر بہت جلد ٹریفک بلا تعطل چلے گی، انچارج ریفک پولیس برنالہ برنالہ (تحصیل رپورٹر ) ٹریفک پولیس برنالہ کم نفری اورکم وسائل کے باوجود بھی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،ٹریفک پولیس برنالہ کے انچارج چیف محمد اسلم نے جب سے چارج سنبھالا ہے وہ ٹریفک مسائل کے حل اور عوام میں ٹریفک کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے انہوں نے ایک بھرپور مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔جرمانے کرنے بجائے انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی یقینی بناتے ہوئے ،انہیں واپس بھجوا دیا ہےکہ ہیلمٹ پہن کر آئیں۔جس سے بڑی حد تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔برنالہ بازار میں رانگ پارکنگ کی روک تھام کے لئے بھی انہوں نے بھرپور کوششوں کا آغاز کر رکھا ہے۔جس سے امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اور بازار کے اندر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہو گی اور ٹریفک بلا تعطل چلتی رہے گی۔ محمد اسلم

تازہ ترین خبریں