12:21 pm
  مسرت شیخ  پیپلز پاٹی مظفرآباد سٹی خواتین ونگ کی صدر نامزد ،نوٹیفکیشن جاری

مسرت شیخ پیپلز پاٹی مظفرآباد سٹی خواتین ونگ کی صدر نامزد ،نوٹیفکیشن جاری

12:21 pm

مسرت شیخ پیپلز پاٹی مظفرآباد سٹی خواتین ونگ کی صدر نامزد ،نوٹیفکیشن جاری مظفرآباد (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی منظوری کے بعد مسرت شیخ کو پیپلز پاٹی مظفرآباد سٹی خواتین ونگ کی صدر نامزد کر دیا گیا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی صدر سردار نبیلہ ایوب نے پارٹی صدرکی ہدایت کے مطابق مسرت شیخ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر خواتین ونگ مسرت شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دارالحکومت کے اندر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کو فعال بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گیںاور پارٹی قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے وارڈ کی سطح پر خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے شہر کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچایا جائیگا۔ خواتین ونگ کو نظریاتی اور جماعتی بنیادوں پر تنظیم منظم کرنے کیلئے متحرک اور فعال کارکنان کو سامنے لایا جائیگا۔ مسرت شیخ

تازہ ترین خبریں