11:17 am
 سیاست اور اقتدار کی لوٹ مار کرنے والے نشان عبرت بن گئے، حاجی ظفر

سیاست اور اقتدار کی لوٹ مار کرنے والے نشان عبرت بن گئے، حاجی ظفر

11:17 am

سیاست اور اقتدار کی لوٹ مار کرنے والے نشان عبرت بن گئے، حاجی ظفر دونوں خاندانوں نے باری باری عوام کا استحصال کیا اورملک کو ڈاکوئوں کی طرح لوٹا سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی ، جذباتی ، نظریاتی ، انقلابی اور متحرک رہنما حاجی ظفر المعروف ظہورراجہ نے کہا ہےکہ سیاست اور اقتدار کو لوٹ مار کرنے والے عبرت کا نشان بن کر رہ گئے ہیں ۔ دونوں خاندانوں نے باری باری اقتدار اور سیاست کا کھیل رچایا عوام کا استحصال کیا ملک کو ڈاکوئوں کی طرح لوٹا ، عمران خان نے ان چوروں ، ڈاکوئوں ، لٹیروں اور لوٹ مار کر نے والوں کو ان کی اصل جگہ پہنچادیا ۔ ولی خان خاندان نمبردار ہے بیگم نسیم ولی خان نے لندن سے جرابیں چوری کر لیں اس کا بیٹا اسفند یار ولی آج ملک و قوم کا خیر خواہ بن گیاہے ۔ عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام امریکی سینٹ اور کانگریس کے اراکین سے ملاقاتوں میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا موقف پیش کیا جس سے عالمی توجہ بڑھ گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔امریکہ کی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ہے ۔ جس کا کریڈٹ بھی وزیر اعظم عمران خان کو جاتاہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں پچھلے بہتر سالوں سے جو کام نہیں کر سکی عمران خان نے وہ ایک دن میں کر دیا ، تارکین وطن بیرون ملک میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں جو لوگ سفارتی ابلاغی محاذوں پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کشمیری کسی ضرب تقسیم کے فارمولے کو نہیں مانتے ۔ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہیں ہم آزادی سے کم کوئی بھی حل قبول نہیں کریں گے ۔ حاجی ظفر

تازہ ترین خبریں