12:27 pm
 مظفرآباد ،تھانہ صدر پولیس کی  کارروائی،منشیات فروش گرفتار ،7 بوتلیں شراب برآمد

مظفرآباد ،تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار ،7 بوتلیں شراب برآمد

12:27 pm

مظفرآباد ،تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار ،7 بوتلیں شراب برآمد مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کی بڑی کارروائی واپڈا کالونی سے منشیات فروش گرفتار 7 بوتلیں شراب گاڑی سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،تھانہ صدر کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع گیلانی نے ہمراہ نفری ایس ایز میر مزمل، آزاد حسین شاہ ، ظفر افسر، محمد یونس ڈی ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے واپڈا کالونی کے مقام سے ملزم راشد محمود ولد زمان علی ساکنہ چندیرہ کو ہمراہ 7 بوتل شراب گرفتار کر لیا ملزم کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جس کے تحت تھانہ صدر کو اطلاع ملی کہ ملزم راشد محمود ولد زمان علی نلوچھی پل کے قریب سے شراب کی بوتلیں گاڑی نمبر آلٹو آئی ڈی ایم 7485 لے کر گوجرہ واپڈا کالونی کی حدود میں داخل ہو رہا ہے جس پر تھانہ صدر پولیس نے واپڈا کالونی پر ناکہ لگا کر ملزم راشد کی گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے 4 بڑی بوتل وٹکا ون اور 3 چھوٹی بوتل الکوحل وٹکا ون برآمد کر لی گئی ملزم راشد کے خلاف زیر دفعہ 14/AMاور 3/4 ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے بروقت کاروئی پر اعلٰی افسران کی جانب سے تھانہ صدر کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ منشیات فروش

تازہ ترین خبریں