10:14 am
  الیکشن کمیشن کےجاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیاجائے، نعیم اللہ

الیکشن کمیشن کےجاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیاجائے، نعیم اللہ

10:14 am

الیکشن کمیشن کےجاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیاجائے، نعیم اللہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر میرپور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمیاں نعیم اللہ کے دفترسے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریٹرننگ آفیسرحلقہ ایل اے تھری میرپور تھری، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ تھوتھال اور ایس ایچ او تھانہ نیوسٹی میرپورکوسختی سے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے،کسی امیدوار یااس کے حمایت کنندہ کی جانب سے موٹرسائیکل یاگاڑیوں کے جلوس ؍ریلی ،الیکشن کمیشن کی طرف سے تعین کردہ پینافلیکس سائز کی خلاف ورزی، کسی دوسرے شخص کے گھر،سرکاری عمارات، پلوں اور کھمبوں پرکسی سیاسی جماعت کے جھنڈے لہرانے اورضابطہ اخلاق کی دیگرشرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ نعیم اللہ

تازہ ترین خبریں