10:14 am
  قادرآباد اور ڈھلی فیڈرز کو الگ  الگ کیا جائے،عوامی حلقے

قادرآباد اور ڈھلی فیڈرز کو الگ الگ کیا جائے،عوامی حلقے

10:14 am

قادرآباد اور ڈھلی فیڈرز کو الگ الگ کیا جائے،عوامی حلقے محکمہ برقیات نے لائن فالٹ کے نام پر عوام کو تنگ کر دیا ہے باغ (نمائندہ اوصاف)محکمہ برقیات نے عوام کو خون کے آنسو رولا دیا ، قادر آباد ،ڈھلی اور ریڑھ کو ایک ہی فیڈر پر لگا دیا گیا ، اگست میں باغ شہر کے نزدیک پیما ہسپتال کے قریب چار کھمبے گرنے کے بعد قادر آ باد اور ڈھلی ریڑھ کو ایک ہی فیڈر پر لگایا گیا جس کے بعد عوام کو بجلی دیکھنی کبھی کبھی ہی نصیب ہوتی ہے ، ہوا کا ایک چھوٹا سا جھونکا ، بارش کی ایک بوند سے بجلی بند کر دی جاتی ہے ،لائن فالٹ کے نام پر عوام کو تنگ کر کے محکمہ برقیات حکومتی گڈ گورننس پر داغ لگانے میں مصروف ہے ، متعدد مرتبہ آ گاہی کے باوجود قادرآباد اور ڈھلی فیڈرز کو الگ نہیں کیا گیا ، حالیہ بارشوں میں ہزاروں کی آبادی پر مشتمل قادرآباد ڈھلی ریڑھ کی عوام بجلی کی سہولت سے مکمل محروم رہے ، گھنٹوں نہیں بلکہ دنوں کے حساب سے بجلی بند کی جاتی ہے اور فون کرنے پر کہا جاتا ہے کہ لائن میں فالٹ ہے ، بار بار بجلی آنے جانے اور کم وولٹیج کے باعث گھریلو استعمال کی چیزیں جل چکی ہیں اور متعدد گھروں کو بھی آگ لگ چکی ہے جس کا تمام تر ذمہ دار محکمہ برقیات ہے ، ڈھلی ریڑھ اور قادرآباد کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگست میں کھمبے گرنے کے بعد تا حال فیڈرز کی علیحدگی نہ ہونا اور ایک ہی فیڈر پر لوڈ ڈال کر بجلی بند کر دینا ظلم کی انتہاء ہے ، عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات لائن سپریٹنڈنٹ اور لائن مینوں نے انت مچا رکھی ہے جو حکومت کو کچھ سمجھتے ہیں نہ ہی عوام کے کہنے پر کوئی کام کرتے ہیں ، انہوں نے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان سے مطالبہ کیا ہے ایکسین برقیات باغ اور ایس ڈی او برقیات باغ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ قادرآباد ڈھلی ریڑھ کے فیڈرز الگ کرتے ہوئے شاخ تراشی کروائیں تا کہ عوام کو آئے روز بجلی کی بندش سے ہونے والی تکالیف دور ہو سکیں بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ ڈھلی فیڈر

تازہ ترین خبریں