10:15 am
محکمہ شاہرات کروڑ وں کامنصوبہ ہضم کرنا چاہتا ہے،تابش زبیر

محکمہ شاہرات کروڑ وں کامنصوبہ ہضم کرنا چاہتا ہے،تابش زبیر

10:15 am

محکمہ شاہرات کروڑ وں کامنصوبہ ہضم کرنا چاہتا ہے،تابش زبیر کوٹلہ ، جبڑ روڈکا1 کروڑ90لاکھ روپےکا منصوبہ مکمل نہ کیا تو احتجاج کریں گے باغ( تحصیل رپورٹر )کوٹلہ ، جبڑ روڈ1 کروڑ90لاکھ روپے کامنصوبہ محکمہ کام کے بجائے منصوبہ ہضم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حکومت وقت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔وزراء شادیوں اور لنگر وں کی حد تک محدود ،عوامی مسائل سے نظریں چرانے لگے ۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی حلقہ شرقی باغ کے رہنماسردار تابش زبیر اورسردار چنگیز رزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈی ،سی باغ اور ایکسین شاہرات نے دو دن کا وقت دیا تھا کہ آپ کی روڈ کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔تاحال کام شروع نا ہو سکا ۔ اگر ہماری روڈ کا کام شروع نہ ہوا تو باغ شہر کی کوٹلہ واٹر سپلائی بند کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار موجودہ حکومت ، ڈی سی باغ ، ایکسین شاہرات پر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جائز مطالبہ ہے اس سڑک کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے اور اب تک کام شروع نہ ہو نے کی آخر کیا وجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آخر کب تک ہم اپنی جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔یاد رہے کہ اسی روڈ پر گزشتہ سال5سے6حادثات ہو چکے ہیں جس میں 1شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، جن میں کچھ معذورہو گئے ہیں چند دن قبل ایک حادثہ ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور ڈرائیور تاحال ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔اتنی بڑی آبادی والے علاقے میں سڑک کا یہ حال ہے کہ 4x4گاڑی بہت مشکل سے جاتی ہے ۔ جان بوجھ کر ہمارے علاقہ کو پسماندہ رکھا جا تا رہا ہے حالانکہ کہ باغ سے صرف 14کلو میٹر کے فاصلہ پر موجود ہے ۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان جنہوں نے یہاں لوگوں کو سبز باغ دیکھا کر ووٹ لیے تھے وہ مکمل غائب ہیں ۔ 3سال ہو چکے ہیں انہوں نے حلقہ میں ایک روپے کا کام بھی نہیں کروایا ۔ اس روڈ کا ٹینڈر جو 1کروڑ 90لاکھ روپے منظور ہوچکا ہے جس کو ہضم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے عوام کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔ اگر ہمارا یہ جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم کوٹلہ واٹرسپلائی اورباغ آنے والی لکڑی کی سپلائی بھی بند کر دیں گے ۔ جس کی تمام تر ذمہ دارموجودہ حکومت ، ڈی سی باغ ، ایکسین شاہرات پر ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈی سی باغ کے وعدے پر اپنا احتجاج ختم کیا تھا یہ مت سمجھا جائے کہ عوام منتشر ہو چکی ہے ۔ اس وقت عوام سردار بشارت بادشاہ کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر موجود ہے اور اپنے اس جائز مطالبہ کو پورا کروانے کے لئے ہر انتہا تک جائے گی ، اگر ہمیں مظفر آباد تک جانا پڑے تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ تابش زبیر

تازہ ترین خبریں