10:16 am
 جشن عید میلادالنبیؐ بھرپورر طریقے  سے منایا جائے گا ،عبدالحمیدکیانی

جشن عید میلادالنبیؐ بھرپورر طریقے سے منایا جائے گا ،عبدالحمیدکیانی

10:16 am

جشن عید میلادالنبیؐ بھرپورر طریقے سے منایا جائے گا ،عبدالحمیدکیانی علماء کرام تمام مسالک کو آپس میں بھائی چارہ سے رہنے کادرس دیں،ڈپٹی کمشنر باغ قادرآباد(نمائندہ اوصاف) ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمیدکیانی نے کہاکہ دین اسلام آپس میں محبت ،بھائی چارہ ،امن اوراخوت سے رہنے کادرس دیتاہے ،علماء کرام تمام مسالک کو آپس میں محبت ،بھائی چارہ سے رہنے کادرس دیں۔ربیع الاول کامہینہ تمام مسلمانوں کے لیے رحمتوں کامہینہ ہے۔مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہواس کے دل میں حضورؐ کی عقیدت واحترام موجود ہے ۔یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیاہے۔حضور اکرمؐ کی زندگی مسلمانوں کے لیے عملی نمونہ ہے ۔اس پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیااور آخر ت کی کامیابی ہے۔ضلع باغ میں 12ربیع الاول ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انذار میں منایا جائے گا انتظامیہ اور محکمہ جات بھی اس تہوار کومنانے کے لیے بھرپور کردار ادا رکرنے گے اورسیکورٹی بھی ہرممکن انتظامات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے آفس میں تیاری جشن عید میلاالنبیؐ 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس باغ ساجد عمران ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری حق نواز ، ایڈمنسٹریڑ ضلع میونسپل کارپویشن باغ ملک آفتا ب اعوان ،اسٹیٹ آفیسر بلدیہ باغ امتیاز چغتائی ،ڈی ایچ اوباغ سردارمنظور حسین ،ایکسین برقیات ،ضلعی آفیسران کے علاوہ انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق ،مولانا راجہ محمد اشرف ،اوردیگر علما کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر باغ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبیؐ بھرپوررا نداز سے منایا جائے گا میلاد کمیٹی نے 12ربیع الاول نے عید میلادلنبیؐ اور پورے ماہ کے دوران جوپر وگرام ترتیب دیاہے اس کے مطابق ہی پرورگرام رکھاجائے اس کے علاوہ ضلع بھر میں جہاں جہاں میلادالنبیؐ کے پرورگرمات ہیں ان کو بھی بھرپور انداز میں منایاجائے۔ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن باغ شہر کے اندر 10ربیع الاول تااختتام 12ربیع الاول پروگرامات ربیع الاول جہاں جہاں منعقد ہوں گے وہاں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ محکمہ شہری دفاع کے رضاکاران موجود ہوں گے۔سرچ اینڈسویپ کے انتظامات کویقینی بنائے جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ہاڑی گہل ،دھیرکوٹ ،نکالے جانے والے جلوس 12ربیع الاول کی نگرانی کرنے کے ذمہ دارہوںگے۔تمام بنک 12ربیع الاول کے دوران بنک کی عمارتوں پر برقی قمقموں سے روشن کریں گے۔ضلع ہذا کے جملہ تعلیمی ادارہ جات 12ربیع الاول کے حوالے سے پروگرامات کے انعقاد کویقینی بنائیں گے اورویمن یونیورسٹی باغ کے عمارت پر چراغاں کیاجائے ۔میونسپل کارپوریشن نیوڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرمیں اپنی عمارت پرچراغاں کرے گا۔ عبدالحمیدکیانی

تازہ ترین خبریں