10:18 am
  ایلیمنٹری  بورڈ باغ کا  امتحانات کیلئے  داخلہ فارم اور فیس وصولی کا شیڈول جاری

ایلیمنٹری بورڈ باغ کا امتحانات کیلئے داخلہ فارم اور فیس وصولی کا شیڈول جاری

10:18 am

ایلیمنٹری بورڈ باغ کا امتحانات کیلئے داخلہ فارم اور فیس وصولی کا شیڈول جاری جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کیلئے بغیر لیٹ فیس 5ستمبر داخلہ فارم وصول کئےجائیں گے باغ(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان2019.20 کے لیے داخلہ فارم اور فیس وصولی کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس 5ستمبر2019اور مبلغ2سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ مورخہ15دسمبر 2019 دوگنی فیس کے ساتھ 25دسمبر2019 اور تین گنا فیس کے ساتھ فارم داخلہ کی وصولی کی تاریخ 5جنوری 2020مقرر کی گئی ہے جماعت ہشتم کے ریگولر طلباء کی فیس داخلہ فی امیدوار 550 روپے ہے جبکہ جماعت ہشتم کے پرائیویٹ طلباء کی فیس داخلہ فی امیدوار 6سو روپے اور جماعت پنجم کے ریگولر طلباء کی داخلہ فیس فی امیدوار450 روپے جبکہ جماعت پنجم کے پرائیویٹ طلباء کی داخلہ فیس فی امیدوار5سوروپے بذریعہ چالان دی بنک آف آزاد جموں وکشمیر کی نامزد شاخوں (باغ ،ارجہ،دھیرکوٹ)میں جمع کروائی جاسکتی ہے رجسٹریشن ریٹرن اپنے متعلقہ امتحانی مراکز سے وصول کیے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ سردار ممتاز حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایلیمنٹری بورڈ

تازہ ترین خبریں