10:33 am
 دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور  لوڈنگ معمول، ٹریفک پولیس خاموش

دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ معمول، ٹریفک پولیس خاموش

10:33 am

دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ معمول، ٹریفک پولیس خاموش مظفرآباد تا رنجاٹہ، ایئرپورٹ، لنگرپورہ، پیر چناسی ،دبن ودیگر روٹس پر سواریوں کو چھتوں پر بٹھایا جاتا ہے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد سے دیگر روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں بدترین اوورلوڈنگ معمول بن گئی۔ ڈرائیورز انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے ۔ ٹریفک پولیس او ر دیگر ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردارادا کرنے لگے۔ٹریفک پولیس اور دیگر انتظامیہ کی بے حسی و عدم توجہی کی وجہ سے مظفرآباد سے رنجاٹہ، ایئرپورٹ، لنگرپورہ، پیر چناسی ،دبن اور دیگر روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ معمول بنی ہوئی ہے ۔ٹیوٹا ہائی ایس سمیت تمام گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے جبکہ چھتوں پر بھی سواریاں بٹھائی جاتی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی موجودگی میں ا نسانی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے مگر ٹریفک پولیس اور دیگر ذمہ دار نوٹس لینے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی بڑے جانی سانحہ کے منتظرہیں۔ ٹریفک پولیس لنک روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کی اصلاح واحوال کرنے کے بجائے مخصوص مقامات پر ناکے لگا کر مال کمائو مہم میں مصروف ہے ۔عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور دیگرارباب اختیار سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ ٹریفک پولیس

تازہ ترین خبریں