12:03 pm
  زندگی کی جنگ لڑ نیوالے سے پی پی  قیادت نے منہ موڑ لیا ،فاروق قریشی

زندگی کی جنگ لڑ نیوالے سے پی پی قیادت نے منہ موڑ لیا ،فاروق قریشی

12:03 pm

زندگی کی جنگ لڑ نیوالے سے پی پی قیادت نے منہ موڑ لیا ،فاروق قریشی تین سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا جیالا قیادت کے دیدار کو ترس گیا ہے مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)زندگی کی جنگ لڑنے والا جیالا،پارٹی قیادت سے نالاں،تین سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا پارٹی کا سرگرم جیالا قیادت کے دیدار کو ترس گیا۔نہ امداد کی اور نہ ہی خیریت دریافت کرنے کیلئے کوئی آیا۔پیپلزپارٹی مظفرآباد کا سرگرم کارکن فاروق قریشی جو عرصہ تین سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔پی پی کی مرکزی،ضلعی قیادت سے سخت مایوس ہے،کسی پارٹی لیڈر یا ممبران اسمبلی نے اپنے کارکن کی خیریت دریافت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔فاروق قریشی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہے اور اب تک اس کے علاج پر 20 لاکھ سے زائد کے اخراجات آ چکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں گردوں کا آپریشن متوقع ہے۔فاروق قریشی نے پارٹی قیادت سے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے بہترین ماہ و سال پارٹی کی نذر ہوئے اور آج جب میں بستر مرگ پر ہوں تو پارٹی قیادت نے منہ موڑ لیا ہے جس کا بے حد افسوس ہے۔ فاروق قریشی

تازہ ترین خبریں