12:04 pm
 بابر تاج نے  کمشنر   ان لینڈ ریونیو پربے بنیاد الزامات لگائے،عتیق الرحمان

بابر تاج نے کمشنر ان لینڈ ریونیو پربے بنیاد الزامات لگائے،عتیق الرحمان

12:04 pm

بابر تاج نے کمشنر ان لینڈ ریونیو پربے بنیاد الزامات لگائے،عتیق الرحمان محکمہ نے موصوف کابرار کوٹ میں تمباکو اور سگریٹ بنانے کا سامان پکڑا تھا،پریس کانفرنس مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ ان لینڈ ریونیو نے کمشنر عاصم شوکت پر لگائے گئے جملہ الزامات کو من گھڑت و بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی کام کو نہیں کرنے دیا جائیگا ۔بابر تاج راجہ نامی شخص نے این ٹی این نمبر تاحال حاصل نہیں کیا مگر محکمہ کے پاس سیلز ٹیکس نمبر کیلئے غیر قانونی طور پر دباؤ ڈالا گیا روانی کے مقام پر غیر قانونی طور پر جعلی سگریٹ فیکٹری قائم ہے اور اُس سے پروڈکشن بھی جاری ہے بجلی کے کنکشن بغیر جنریٹر پر کام کیا جاتا ہے برار کوٹ میں محکمہ ان لینڈ ریونیو نے جو تمباکو اور سگریٹ بنانے کا سامان پکڑا بابر تاج نے پہلے اُس کی ملکیت سے انکار کیا اور پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مال محکمہ نے خود لا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی بعد ازاں بابر تاج کے ایک پاٹنر اور ان کی کمپنی وے وارڈ کے لیگل ایڈوازر ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ نے گرفتار ڈرائیوروں کی ضمانت کروائی ا س سے اُن کے تمام دعوؤں اور جھوٹے الزامات کی قلعی کھل گئی ہے ان خیالات کااظہار یہاں سنٹرل پریس کلب میں محکمہ ان لینڈ ریونیو (صوبائی محاصل)کے نمائندہ انسپکٹر عتیق الرحمان نے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عتیق الرحمان نے بتایا ہےکہ ہمیں 15اکتوبر کو ایکسائزچیک پوسٹ برار کوٹ سے لیٹر موصول ہوا کہ مظفرآباد کی حدود میں خیبر پختونخواہ سے سگریٹ بنانے کا خام مال غیر قانونی طور پر لایا جا رہا ہے جس پر محکمہ نے کوہالہ اور برار کوٹ پوسٹوں کو ہدایات جاری کر دیں کہ سمگلنگ کو روکا جائے 16اکتوبر کو بعد از دوپہر دو گاڑیاں برار کوٹ چیک پوسٹ پر روکی گئیں عملے نے پوچھا کہ ٹرکوں میں کیا ہے تو بتایا گیا کہ گتہ لایا گیا ہے مگر تلاشی کے دوران سگریٹ بنانے کا سامان تمباکو ،پیپر ، فلٹرزاور قلعی برآمد ہوئیں۔اس دوران ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور مظفرآباد سے وکیل ہارون ریاض مغل برار کوٹ پہنچے اور کہا کہ میں کمپنی کا لیگل ایڈوائزر اور پارٹنر ہوں اور کمپنی خام مال کی نقل و حرکت کا پورا استحقاق رکھتی ہے اور ہم نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بارے میں بتایا کہ ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں تھیں ۔ٹرک بند کر کے ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا جو احاطہ برارکوٹ پولیس چوکی میں بند ہیں سترہ اکتوبر کو وکیل ہارون ریاض نے ڈرائیورز کی ضمانتیں کروا لیں اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ ٹرک سہواًمظفرآباد آئے جبکہ ڈرائیور نے ویڈیو بیان دیا ہے کہ ہم مظفرآباد روانی فیکٹری میں یہ مال لے جا رہے تھے کمشنر لینڈ ریونیو کی ہدایت پر محکمہ نے فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا مشینری کی تصاویر حاصل کیں اور ثبوت حاصل کیے کہ فیکٹری کے اندر سگریٹ بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے مگر سیلز ٹیکس اور رجسٹریشن و اجازت مجاز اتھارٹی محکمہ ہذا سے حاصل نہیں کی گئیں ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے جس پر محکمہ نے کمپنی سیل کرنے کا فیصلہ کیا تو ہر دو صاحبان دفتر پہنچ گئے اور کمشنر کو کہا کہ ہماری فیکٹری کو روا رکھا جائے مگر اُنہوں نے قانونی لوازمات پورے کرنے کا کہا مگر فیکٹری کے مالکان نے غصے میں آ کر بد تمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔18اکتوبر کو ایکسائز عملہ بحکم مجاز اتھارٹی غیر قانونی فیکٹری کو سیل کرنے کیلئے جا رہا تھا کہ فیکٹری مالکان نے عدالت العالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا مگر راستے میں اسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روک کر لاتیں ماری گئیں تاہم ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور عدالتی احکامات پر عمل کیا محکمہ کے نمائندہ نے بتایا کہ رجسٹریشن کیلئے برانڈ نام،و انٹائٹلمنٹ ،ٹریڈ نام کی رجسٹریشن،انکم ٹیکس رجسٹریشن،بنک اکاؤنٹ تفصیل،مشینری کی تفصیلات ،خام مال کی تفصیلات ،بسلسلہ ان پٹ سیلز ٹیکس،سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور اجازت نامہ ریونیو بورڈ درکار ہوتا ہے جو وے ورڈ کمپنی کے مالکان کے پاس دستیاب نہیں موصوف اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے 2005میں بابر تاج نے بھمبر کے مقام پر ایک غیر قانونی سگریٹ فیکٹری قائم کی تھی محکمہ نے اطلاعات ملتے ہی اسے سیل کیا اس دوران بھی موصوف نے غنڈوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی اور محکمہ کے ملازمین کو گولیاں لگیں جن پر مقدمات درج ہیں اور دیگر تھانوں میں بھی کئی حوالوں سے مقدمات درج ہیں اور عدالتوں میں زیر کار ہیں ۔اُنہوں نے کمشنرعاصم شوکت پر30لاکھ روپے رشوت مانگنے اور وزیراعظم سے تعلقات کے الزامات اور وزیرامور کشمیر کے متعلق الزام اور اربوں روپے کی پراپرٹی بنانے کے تمام الزامات بھی مسترد کرتے ہوئے اُسے جھوٹا قرار دیا۔ عتیق الرحمان

تازہ ترین خبریں