12:04 pm
  تمام انجینئرز کیلئے ٹیکنیکل الائونس کا اجراء جلد کیا جا ئے،متاثرین

تمام انجینئرز کیلئے ٹیکنیکل الائونس کا اجراء جلد کیا جا ئے،متاثرین

12:04 pm

تمام انجینئرز کیلئے ٹیکنیکل الائونس کا اجراء جلد کیا جا ئے،متاثرین صوبہ پنجاب اور کے پی کے ریلوے واپڈا و دیگر انجینئرز کو الائونس دیا جا رہا ہے مظفرآباد (سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر کے تمام محکموں کے انجینئرز کا ہنگامی اجلاس جس میں بڑی تعداد میں انجینئرز نے شرکت کی۔ انجینئرز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ صوبہ پنجاب اور کے پی کے سمیت متعدد نجی اداروں میں ریلوے واپڈا، سمیت تمام انجینئرز کو ٹیکنیکل الائونس دیا جا رہا ہے جبکہ سخت ترین جغرافیائی اور موسمی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود آزاد کشمیر کے انجینئرز کو محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کی اس معاملہ میں سست روی اور تاخیر سے انجینئرز میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ انجینئرز نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کر لی۔ گزشتہ روز ریاست بھر کے اداروں کے انجینئرز محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ برقیات، لوکل گورنمنٹ،سنٹرل ڈیزائن آفس، پاور ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن، منصوبہ بندی و ترقیات سمیت کئی انجینئرز کی شرکت اجلاس میں حتمی طور پر انجینئرز کے مسائل اور ٹیکنیکل الائونس کے لئے وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو مکتوب اور ملاقات کر کے معاملہ کو اٹھایا جائے گا۔ اگر ٹائم فریم کے اندر معاملات یکسو نہ ہوئے تو احتجاج سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے پر انجینئرز مجبور ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے پنجاب اور کے پی کے کی طرح جلد از جلد انجینئرز کا ٹیکنیکل الائونس کا اجراء کرے۔ ٹیکنیکل الائونس

تازہ ترین خبریں