12:05 pm
  یوم تاسیس کی 30نومبر کی تقریب کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں،جاوید ایوب

یوم تاسیس کی 30نومبر کی تقریب کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں،جاوید ایوب

12:05 pm

یوم تاسیس کی 30نومبر کی تقریب کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں،جاوید ایوب تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم تاسیس آزادکشمیر میں مرکزی سطح پر منایا جا رہا ہے ،پریس کانفرنس مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پی پی پی آزادکشمیر نے پارٹی کے52ویں یوم تاسیس کو ’’کشمیریوں سے اظہار یکجہتی‘‘کے طور پر منانے کیلئے سات روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا۔30نومبر کی مرکزی تقریب سمیت تمام پروگرامات کے انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں ،پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے سابق وزیر میاں عبدالوحید ،عارف مغل ،شوکت جاوید میر،سید مجاز شاہ،پرویز مغل ایڈووکیٹ،ماجد اعوان اور سید شجاعت کا ظمی ودیگر کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران تقریبات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کے52ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب30نومبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیر کے محکوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد ہو گی مرکزی تقریب میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت،آزادکشمیر پی پی پی کے صدر چوہدری لطیف اکبر سمیت تمام صوبوں کے صدور خطاب کریں گے ۔جبکہ 29نومبر کو قومی سطح کا’’کشمیر سیمینار‘منعقد کیا جائے گا۔ہفتہ وار تقریبات میں پی پی پی خواتین ونگ ،پی یو آئی ،پی ایس ایف ،پی پی پی لیبر ونگ،وکلاء ونگ اپنے اپنے طور پر یوم تاسیس و اظہار یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرامات کا انعقاد کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وفاقی و قومی پارٹی کا یوم تاسیس آزادکشمیر میں مرکزی سطح پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ہے پی پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ذوالفقار بھٹو شہید سے لیکر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری تک پی پی پی نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز حق بلند کی ہے ۔اس موقع پر سابق وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد پر امن حل رائے شماری ہے ۔یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مظفرآباد میں رکھا جانا پاکستان پیپلزپارٹی کی مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے دلی محبت کا ثبوت ہے ۔مرکزی تقریب کے انعقاد کیلئے انتظام و انصرام کمیٹی سابق وزیر میاں عبدالوحید ،استقبالیہ کمیٹی سابق وزیر چوہدری پرویز اشرف،پبلسٹی کمیٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب اور جلسہ گاہ کے انتظامات کی کمیٹی ضلعی صدر پی پی پی سید بازل نقوی کی سربراہی میں قائم کر دی گئی ہے ۔ جاوید ایوب

تازہ ترین خبریں