12:05 pm
 ٹریفک پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرے،محمد علی

ٹریفک پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرے،محمد علی

12:05 pm

ٹریفک پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرے،محمد علی اہلکاران گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے لائسنس و دستاویزات چیک کریں،اے سی برنالہ برنالہ (واجد محمود سے )تحصیل برنالہ کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار اوورلوڈنگ اور چارجنگ،بدوں نمبرپلیٹ گاڑیوں،موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کارروائی کریں، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سب ڈویژن برنالہ کے اندر موٹر سائیکل پر سوار افراد کے لیے ہیلمٹ کی پابندی،لائسنس دستاویزات کو چیک کریں،گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی شکایات مسافروں سے بدتمیز ی اوورچارجنگ جیسے مسائل کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں،انھوں نے ہدایت کی کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں, لائسنس اور دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حالیہ بدلتے موسم میں روڈ صارفین بھی احتیاط سے کام لیں اور حادثات سے بچیں۔ اے سی برنالہ

تازہ ترین خبریں