12:06 pm
 عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سردار آفتاب

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سردار آفتاب

12:06 pm

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سردار آفتاب 135ڈاکٹرز کو ترقیاب کیا گیا96نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے،ڈائریکٹر جنرل صحت مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت عامہ صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے 135ڈاکٹرز کو ترقیاب کیا گیا96نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے38نرسنگ سٹاف کو پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جارہا ہے تاکہ جن ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز کی کمی ہے کو پورا کیا جاسکے کنٹرول لائن سمیت دور درازمیں ادویات کا کوٹہ فراہم کردیا ہے مذید بھی ایک ماہ تک فراہم کردیں گے کیل تحصیل ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹھمقام میں ڈاکٹرز اور نرسز کو حاضر کیا گیا ہے لیپہ 174ایف ٹی سی اور ڈی ایچ او نیلم کو ادویات ایم این سی ایچ کے ذریعے فراہم کی گئیں ہیں مظفرآباد راولاکوٹ میں نرسنگ ہسپتال جلد قائم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او ہٹیاں ڈاکٹر فاروق اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی صحت کی طرف اولین ترجیح ہے مفت ایمرجنسی سروسز سمیت ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیاد سہولیات میسر کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں بڑے چینلجز کا سامنا کیا لیسوا سیلا ب‘میرپور زلزلہ‘ڈینگی وائرس‘بھارتی فائرنگ سمیت متاثرین زخمیوں کو صحت کی سہولیات دی گئی ہیں سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ڈاکٹرز کو جائے تعیناتی پر حاضر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی‘چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا سیکرٹری صحت عامہ کی خصوصی توجہ کے باعث محکمہ صحت عامہ شدومد کے ساتھ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہا ہے ۔ سردار آفتاب

تازہ ترین خبریں