12:34 pm
 جسٹس راجہ سعید اکرم کل قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس راجہ سعید اکرم کل قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں گے

12:34 pm

جسٹس راجہ سعید اکرم کل قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں گے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس راجہ سعید اکرم خان 09نومبر2019ء بروز ہفتہ کو قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں گے ۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل قائمقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے ۔حلف برداری کی تقریب دن10:30بجے سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوگی ۔سپریم کورٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء مورخہ8نومبرسے16نومبر 2019تک عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے ۔ چیف جسٹس کی رخصت کے دوران سینئر جج جسٹس راجہ سعید اکرم خان بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض انجام دینگے ۔ تقریب حلف برداری میں وکلاء، سول سوسائٹی ، میڈیا پرسنز اور قانونی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے ۔ سپریم کورٹ

تازہ ترین خبریں