12:42 pm
محکمہ جنگلات میں خلاف میرٹ تقریاں وترقیا ں ہو رہی ہیں،راجہ بشارت

محکمہ جنگلات میں خلاف میرٹ تقریاں وترقیا ں ہو رہی ہیں،راجہ بشارت

12:42 pm

محکمہ جنگلات میں خلاف میرٹ تقریاں وترقیا ں ہو رہی ہیں،راجہ بشارت سنیارٹی پر ترقیابیوں کے منتظر ملازمین کا کوئی پُرسان حال نہیں ،حکام بالا توجہ دیں ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات کے ملازمین خلاف میرٹ تقریوں اور ترقیابیوں کے باعث شدید تذبذب میں مبتلا ہوگئے محکمہ جنگلات میں تقرریاں تقرریاں اور ترقیابیاں حقوق پر ڈاکے قرار دئے جانے لگے مرکزی تنظیم فارسٹر فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے محکمانہ سنیارٹی کو بلڈوز کرکے ڈائریکٹ ترقیابیاں اور تقرریاں کی جارہی ہیں جس کے باعث ملازمین محکمہ جنگلات مکمل طور پر کھڈے لائن لگائیے جارہے ہیں سنیارٹی پر ترقیابیوں کے منتظر ملازمین کا کوئی پُرسان حال نہیں محکمہ کے حکام بالا حقوق تلفیوں کے مرتکب پائے جارہے ہیں جس کے تسلسل ملازمین بد دلی کا شکار ہو چکے ہیں جس سے محکمہ کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے 30/35سال سے پرموشن کے انتظار میں بیٹھے ملازمین کو حق نہ ملا تو سخت احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی کے رہنمائوں راجہ بشارت رضوان اور خان مشتاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کے ناظم اعلی جنگلات ریجن مظفرآباد سنیارٹی لسٹ کے مطابق میرٹ پر فارسٹ گارد کی پروموشن کو یقینی بنائیں تا کہ ایک عرصہ سے پروموشن کے انتظار میں بیٹھے ملازمین کو ان کا حق مل سکے اس سے محکمہ کی کارکردگی پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ملازمین میں کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھتا ہے اگر حق تلفی کی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔ راجہ بشارت

تازہ ترین خبریں