12:51 pm
ہٹیاں بالا کے  زنانہ سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم  عروج پر ہے،عوامی حلقے

ہٹیاں بالا کے زنانہ سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم عروج پر ہے،عوامی حلقے

12:51 pm

ہٹیاں بالا کے زنانہ سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم عروج پر ہے،عوامی حلقے گڈ گورننس مکمل نظر انداز حلقہ سے باہر کے امیدواروں کو لا کر کھپایا جا رہا ہے ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کی تعلیمی انتظامیہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے اور ٹھیکیداروں کا صفایا کرنے اصل اُساتذہ کو اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر کرنے تعلیمی ادارہ جات کو بحال رکھنے میں ناکام انتظامیہ کام چوروں کی پشتی بان بن کر رہ گئی ہے شعبہ زنانہ مکمل گھوسٹ بن چکا ہے زنانہ سکولوں میں ایک عرصہ سے ٹھیکہ سسٹم چل رہا ہے گڈ گورننس مکمل نظر انداز حلقہ سے باہر کے امیدواروں کو لا کر کھپایا جا رہا ہے یونین کونسل چکہامہ میں پرائمری معلمہ حلقہ نمبر 6سے تعینات کر دی گئی ہے اور اس تعیناتی میں اور تنخواہ کی ادائیگی اور تقرری کو مکمل تحفظ متعلقہ ڈی ڈی او دے رہا ہے اسی طرح کئی ایک سکولوں میں 3/4ہزار کے عوض ملازمین رکھے ہوئے ہیں جبکہ اصل ملازم خواتین گزشتہ سالہ سال سے حاضر نہیں کی گئی ہیں اور ان کو بروقت تنخواہیں گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں جس سے گڈ گورننس کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے اعلی حکام فوری توجہ دیں کئی ایک آسامیوں پر ایڈہاک تقریاں کر کے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کا حق مارا جا رہا ہے۔ ٹھیکہ سسٹم

تازہ ترین خبریں