04:20 pm
میرپور کے حلقہ ایل اے 3میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان بڑے مارجن سے جیت گئے

میرپور کے حلقہ ایل اے 3میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان بڑے مارجن سے جیت گئے

04:20 pm

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میر پور کے حلقہ ایل 3کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری 18ہزار سے زائد ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل (ن)لیگی امیدوا صہیب سعید کو 13ہزا ر ووٹ ملے ہیں۔پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا ۔ اور خواتین سمیت سے حلقے بھر کے ہزاروں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
۔اس موقع پر تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اور کسی بھی پولنگ سٹیشن پر بد نظمی یا ہنگامہ آرائی کا کوئی واقعہ پیش نہیںآیا۔

تازہ ترین خبریں