12:51 pm
ٹریفک چیکنگ کے نظام کو  مربوط بنا یا جارہا ہے، چوہدری سجاد

ٹریفک چیکنگ کے نظام کو مربوط بنا یا جارہا ہے، چوہدری سجاد

12:51 pm

ٹریفک چیکنگ کے نظام کو مربوط بنا یا جارہا ہے، چوہدری سجاد عوام کو قوانین کی پابندی کیلئے آ گاہی دے رہے ہیں ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس بھمبر (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی ٹریفک پولیس چوہدری سجاد حسین نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر صلاح الدین محسود کی ہدایات پر آزادکشمیر میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے لئے ٹریفک پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔میرپور بھمبر کے اضلاع میں نئی سٹر وں کی تعمیر کے باعث تیز رفتاری اور نا تجربہ کاری سے ٹریفک حادثات کے خطرات موجود ہیں جس کے تدارک کے لئے ٹریفک چیکنگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں آزادکشمیر ٹریفک پولیس کو ٹریفک کے جدید قوانین سے آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی جن میں سپیڈ گن کیمرہ جات ،وائرلیس سسٹم اوروائرلیس سیٹ کی فراہمی مہیا کی جا رہی ہیں میرپور اور بھمبر کی نئی سڑ وں کی تعمیر کے بعد تیز رفتاری بڑا مسئلہ ہے جس کو فوری کنٹرول کیا جائے نوجوان موٹر سائیکل سوار اکثر ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے جس کے باعث حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور الائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے خلاف مکمل کریک ڈاون ہونا چاہیے۔ غیر محتاط ڈرائیونگ، ون ویلنگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جائیں۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلہ میں آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں آ گاہی مہم جاری ہے اس حوالے سے ٹریفک پولیس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی اپنی حدود میں ہر قسم کی ٹریفک قوانین کوہم آہنگ بناتے ہوئے کارروائی کریں۔ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس ملازمین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ چوہدری سجاد