01:06 pm
شہر سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایاجائے، تصدق حسنین

شہر سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایاجائے، تصدق حسنین

01:06 pm

شہر سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایاجائے، تصدق حسنین ملازمین تاجروں کیساتھ مل کر تجارتی مراکز کو صاف رکھیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر(بیورورپورٹ)سٹی صدر مسلم لیگ ن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی وترقی کے لئے تمام تر وسائل برو ئے کار لائوں گا انہوں نے گزشتہ روز بلدیہ عملے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے مہم میں تیزی لائی جا ئے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو نے بلدیہ عملے سے روزانہ کی بنیاد پر شہرکوصاف ستھرارکھنے,دہند ،خراب موسم اور بارشوں میں اضافی فرائض سرانجام دینے کے حوالے سے ہدایت کی ہے. اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر نے سپروائرز کو مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ہے.شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھیں انہوں نے عملے کو کہاہے کہ رہائشی و کمرشل علاقوں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایاجائے ،تاجروں کے ساتھ مل کر تجارتی مراکز کو بھی صاف ستھرارکھاجائے شہر کی گلیوں کی پختگی کا عمل جاری ہے بلدیہ جلد شیر جنگ کالونی کی سڑک ازسر نو تعمیر کرنے کے حوالے سے جائزہ لے رہی ہے جلد یہ سڑک بھی حکومت کے تعاون سے تعمیر کی جائے گی۔ تصدق حسنین