01:11 pm
اپنا گھر یا دکان   کسی مشکوک شخص کو کرایہ پر نہ دیں،سردار خالد

اپنا گھر یا دکان کسی مشکوک شخص کو کرایہ پر نہ دیں،سردار خالد

01:11 pm

اپنا گھر یا دکان کسی مشکوک شخص کو کرایہ پر نہ دیں،سردار خالد اسسٹنٹ کمشنرز نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر بھمبر (نیوز ایجنسیاں)ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان نے تحصیل برنالہ،سماہنی اور بھمبر کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل ایکشن پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے رپورٹ دیں، ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان نے تینوں تحصیلوں کے سب ڈویژنل مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر ز،پولیس،اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کے بعد رپورٹ دیں اس حوالے سے شہریوں کو تربیت دی جائے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے اسکے علاوہ اپنے گھر یا دکان میں کسی بھی غیر متعلقہ اور مشکوک شخص کو کرایہ پر نہ دیں،کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کیا جائے،کرایہ پر گھر یا دکان دینے سے پہلے شناختی کارڈ اور قوانین پر عمل کیا جائے اس حوالہ سے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی ریکارڈ مہیا کیا جائے۔ سردار خالد