11:26 am
تین کالم،  اشیا ئےخور ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،سفید پوش طبقے کا جینا محال ہوگیا

تین کالم، اشیا ئےخور ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،سفید پوش طبقے کا جینا محال ہوگیا

11:26 am

پچھلے سال آٹے کے 20 کلو کا تھیلہ 780 روپے کا تھا جو بڑھ کر 1080 روپے ،چکی کا آٹافی کلو 64 روپے ہو گیا حکومت بجلی ، ڈیزل ، پٹرول ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کے احکامات کرے ،عوامی حلقے بھمبر (بیورورپورٹ )بھمبر شہر میں آٹے ، چینی ، گھی اور دیگر اشیا خور ونوش کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے بھمبر سمیت خطہ آزادکشمیر میں مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کردیا پچھلے سال آٹا کا 20 کلو کا تھیلہ 780 روپے کا تھا جو بڑھ کر 1080 روپے ہوگیا اب جبکہ چکی مالکان نے آٹافی کلو 64 روپے کرنے اور بحران پیدا ہونے کے اعلانات بھی سامنے آرہے ہیں جس سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1280 روپے ہونے کا امکان ہے آٹا ہر عام و خاص کی اہم ضرورت ہے جسکے مہنگا ہونے سے غریب اور سفید پوش طبقہ کا جینا محال ہورہا ہے اس طرح حکومت کی طرف سے بجلی ، ڈیزل ، پٹرول اور دیگر اشیاء خورونوش میں آئے روز اضافہ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ پاکستان سے فوری نوٹس لے کر مہنگائی کم کرنے اور خاص طور پر آٹے کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اضافہ