12:35 pm
ڈبل بھمبر،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی  ایمرجنسی میں بیڈز  کی کمی،مریض پریشان

ڈبل بھمبر،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈز کی کمی،مریض پریشان

12:35 pm

بھمبر،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈز کی کمی،مریض پریشان حکومت شعبہ کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی سمیت دیگر سہولیات مہیا کرے،عوامی حلقے بھمبر (بیورورپورٹ) سول ہسپتال کوبھمبر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ ملے 25 برس گزر گئے لیکن ایمرجنسی میں تقریبا دس بیڈز سے کام چلا یا جارہا ہے اور دل کے امراض میں اضافہ ،شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، شہریوں نے حکومت آزادکشمیر سے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں شعبہ کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی سمیت دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ، ضلع بھمبر کی آبادی تقریبا تین لاکھ سے زائد ہے جوبھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں علاج معالج کا واحد مرکز ہے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر بنیادی سہولتوں سے محروم بھمبر کے عوامی نمائندوں کے نعرے بھی ہوائی نکلے عوام سراپا احتجاج اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے نوٹس لے کر ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کو ضلع بنے ہوئے 25 سال گزر گئے لیکن ایمرجنسی وارڈ میں تقریبا دس بیڈزسے کام چلایا جارہا ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ اور شعبہ کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی سمیت دیگر سہولیات کے لئے عملی اقدامات کیے جائے۔ بھمبر ہسپتال