12:31 pm
چوہدری پرویز اشرف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں،عنصر مغل

چوہدری پرویز اشرف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں،عنصر مغل

12:31 pm

چوہدری پرویز اشرف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں،عنصر مغل موصوف کے دور میں کروڑوں روپے کے درجنوں میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے بھمبر (بیورورپورٹ) ممبر سنٹرل کمیٹی پیپلز پارٹی آزادکشمیر عنصرمحمود مغل اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک بابو خان اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز اشرف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ان کے دور میں کروڑوں روپے کے درجنوں میگا پراجیکٹس حلقہ برنالہ میں تعمیر کئے گئے ان کے علاوہ کسی کو تعمیر وترقی سے کوئی دلچسپی نہیں آنے والا دور ان کا ہے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے پیپلز پارٹی عوامی سمندر کا نام آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے آصف علی زردار ی کی رہائی خوش آئند قانون اور انصاف کی فتح ہے جس پر عدلیہ کے شکرگزار ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں دن بدن ایک مضبوط قوت بن رہی اور آنے والا مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جتنا بھی دبایا جائے گا پیپلز پارٹی اتنی ہی مضبوط اور مقبول بن کر ابھرے گی ، چوہدری پرویز اشرف لوگوں کو روزگار و باعزت دی تعمیر و ترقی کے بڑے میگا پراجیکٹس دئیے ، مسلم لیگ ن کی حکومت ضلع بھمبر کی تعمیر وترقی کے معاملہ میں ناکام ہوچکی ہے، پرویز اشرف کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے وہ واحد لیڈ ر ہیں جو غریب لوگوں کی ترجمانی ان کے مسائل حل کرتے ہیں حلقہ برنالہ کی تما م تر ترقی سابق قائمقام وزیراعظم ،پرویز اشرف کے مرہون منت ہے ، حکومت اسے بری طرح نظر انداز کررہی ہے ملوٹ پختہ پل پرویز اشرف نے تعمیر کرایا ،واٹر سپلائی سڑکوں کا نظام دیا غریب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں ن لیگ کی حکومت برنالہ کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے برنالہ کے لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔