12:44 pm
  کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ، خالد پرویز بٹ

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ، خالد پرویز بٹ

12:44 pm

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ، خالد پرویز بٹ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا جائے بھمبر (بیوروروپورٹ)مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے حق آزادی کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اگر ہم واضح صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ اور درست بیانیہ اختیار نہ کرسکے تو ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے بھی سنگین ہو سکتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزادی یاشہادت کا نصب العین اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کریں یہی وقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم مومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی معاشی اور آئینی آزادی ضروری ہے ہمیں حق خودارادیت کا موقع فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو شعور و آگاہی کی مہم کے ذریعے مین سٹریم میں لانا انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام باشعور باکردار اہل وطن دانشوروں کو قلمی جہاد شروع کرنا چاہیے اور مالی طور پر مستحکم شعورو آگاہی پروگرام کے اخراجات برداشت کریں اور عوام اثر رسوخ رکھنے والے عوام کی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائی انشاللہ دانشور کا قلمی اہل ثروت کا مالی اور صائب الرائے کا زبانی اتحادواتفاق مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مثبت قدم ثابت ہوگا کیونکہ کامیاب عوامی تحریک ہیں ہماری آزادی کی ضامن ہے